ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق مرد زخمی

 ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق مرد زخمی

دونوں افراد کا تعلق سمبڑیال سے ہے ، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

سمبڑیال (نامہ نگار) وزیرآباد روڈ نزد پیپلی والا تیز رفتار ویگو ڈالے نے یوٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا، دونوں متاثرہ افراد کا تعلق سمبڑیال سے بتایا جاتا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ویگو ڈالے کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جاں بحق خاتون اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...