18 منشیات فروش گرفتار 30کلو چرس اور شراب برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 کلو گرام چرس اور 16 لٹر شراب برآمد کر لی۔
ایس ایچ او کھیالی ، ایس ایچ او پیپلز کالونی ، ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ ، ایس ایچ او اروپ ، ایس ایچ او سٹی کامونکی ، ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ، ایس ایچ او دھلے ، ایس ایچ او فیروزوالہ ، ایس ایچ او جناح روڈ اور ایس ایچ او تتلے عالی نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments