گوجرانوالہ چیمبر اور پاکستان بزنس فورم یورپ و فرانس کے درمیان تجارتی تعاون کا معاہدہ

گوجرانوالہ چیمبر اور پاکستان بزنس فورم یورپ و فرانس کے درمیان تجارتی تعاون کا معاہدہ

چیئرمین بزنس فورم سردار ظہور اقبال کی گوجرانوالہ کی مصنوعات کو یورپی اور امریکی منڈیوں تک رسائی دلانے کیلئے مکمل تعاون اور میزبانی کی پیشکش ،چیمبر قیادت کا جلد تمام صنعتی شعبوں پر مشتمل خصوصی تجارتی وفد یورپ بھجوانے کااعلان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس فورم یورپ و فرانس کے درمیان دوطرفہ تجارت اور یورپ میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔اس سے قبل پاکستان بزنس فورم یورپ و فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کی قیادت میں وفد کی گوجرانوالہ چیمبر آمد پر صدر چیمبر شیخ محمد غلام حسین جج، سینئر نائب صدر محمد ارشد مغل، نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر، ایگزیکٹو اراکین اور کاروباری برادری نے پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے فرانس، برطانیہ اور اٹلی میں ‘‘شمع’’ سیلا چاول متعارف کروانے کے اپنے 35 سالہ کامیاب سفر اور آئندہ سال یورپ میں کاروبار کی توسیع کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گوجرانوالہ کی معیاری صنعتی مصنوعات کو یورپی اور امریکی منڈیوں تک رسائی دلانے کیلئے مکمل تعاون اور میزبانی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ زرعی برآمدات کا فروغ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بااختیار بنانا ملکی معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔اس موقع پر صدر چیمبر شیخ محمد غلام حسین جج اوردیگر نے اعلان کیا کہ یورپی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کے لیے جلد تمام صنعتی شعبوں پر مشتمل ایک خصوصی تجارتی وفد یورپ روانہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...