پولن الرجی کیمپ:خواتین ، مرد مریضوں کیلئے علیحدہ کاؤنٹرز ہونگے

پولن الرجی کیمپ:خواتین ، مرد مریضوں کیلئے علیحدہ کاؤنٹرز ہونگے

مریضوں کو علاج کی بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں:چیف کمشنر آفتاب اکبر ، اجلاس میں ہدایت

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا فری پولن الرجی ریلیف کیمپ 20مارچ سے آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں کام شروع کردے گا، پولن الرجی کے مریضوں کو علاج کی بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں، یہ بات چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے دس روزہ 16 ویں فری پولن الرجی ریلیف کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر نجیب درانی نے اجلاس کے شرکاء کو کیمپ کے انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔ کیمپ کے اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہونگے ۔ بچوں ، خواتین اور مردمریضوں کیلئے علیحدہ کاؤنٹرز ہونگے اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی اور طب یونانی کے علاج معالجہ کی سہولتیں فری میسرہونگی اور کیمپ 30مارچ تک لگے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں