ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے ویٹرنری اداروں کے دورے جاری

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے ویٹرنری اداروں کے دورے جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کے مختلف ویٹرنری اداروں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 انہوں نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع جھنگ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کرتے ہوئے سول ویٹرنری ہسپتال 430 ج ب گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سول ویٹرنری ہسپتال 446 ج ب جھنگ اور سول ویٹرنری ہسپتال کوٹ لکھنانہ ضلع جھنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ویٹرنری اداروں میں عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز، جاری ویکسی نیشن سرگرمیوں، کولڈ چین مینجمنٹ، جینیٹک امپروومنٹ پروگرام کے تحت ایگزوٹک سیمن کے استعمال، بلڈنگ بیوٹیفکیشن سرگرمیوں اور 9211 ایس پی ایم ایس کے نئے ماڈیول پر رئیل ٹائم ڈیٹا اپ لوڈنگ کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ انتظامی و دفتری امور اور تمام ویٹرنری اداروں کی مجموعی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے لائیوسٹاک فارمرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ویٹرنری سروسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ افسروں اور عملے کو ہدایت کی کہ کسان دوست، بروقت اور مؤثر ویٹرنری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں