حکومت نے ٹوبیکو کنٹرول کیلئے اقدامات کئے ، سائرہ افضل تارڑ
وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب ، اپنی وزارت میں مصروف دن گزارا، ملازمین سے ملاقاتیں
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر وزارت میں اپنا آخری دن حکام او ر ملازمین سے ملاقاتوں میں گزارا۔الوداعی گروپ فوٹو بنایا،سائرہ افضل تارڑ نے افسرا ن اور ملازمین کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے حکام اپنا کام ایمانداری کے ساتھ جاری رکھیں ۔قبل ازیں عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ٹوبیکو کنٹرول کے لئے اقدامات کئے ، عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر آسائی نے بہتر خدمات پر محمد وقاص تارڑ ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل کو شیلڈ پیش کی ۔