سگریٹ پینے والے افراد کیلئے کورونا زیادہ خطرناک ، پناہ

سگریٹ پینے والے افراد کیلئے کورونا زیادہ خطرناک ، پناہ

حکومت ہیلتھ لیوی کانفاذ کرے تاکہ انسانی صحت کو خطرات سے نجات مل سکے

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثنا اﷲ گھمن نے کہاہے کہ عام آدمی کی نسبت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کورونالاحق ہونے سے زندگی سے ہاتھ دھونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے ، تمباکونوشی اورکورونادونوں ہی پھیپھڑوں کومتاثر کرتے ہیں،دل ،پھیپھڑے ،گردے ،کینسر ،جیسے پیچیدہ امراض ہونے کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ہے ،حکومت ہیلتھ لیوی کانفاذ کرے تاکہ انسانی صحت کولاحق خطرات سے نجات مل سکے ۔سول سوسائٹی الائنس کے منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پرتمبانوشی کے مضراثرات اورہیلتھ لیوی کے نفاذ سے رونماہونے والے ثمرات پرروشنی ڈالی گئی ،اس موقع پر پناہ ،سول سوسائٹی ، کڈنی ویلفیئر ایسوسی ایشن ،نجات ٹرسٹ،فاطمہ ملک ٹرسٹ،نیشن ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن تحسین فواد ، ممبران ،وکلا ،ڈاکٹرزودیگرنے خصوصی شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں