وزیر اعظم امت مسلمہ کی ترجمانی کر رہے :امین اسلم

وزیر اعظم امت مسلمہ کی ترجمانی کر رہے :امین اسلم

سعودی عرب میں پاکستانی عوام کو روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے

حضرو (نمائندہ دنیا) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا سعودی قیادت نے جس طرح پاکستانی قیادت کا استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب تمام مسلم ممالک متحد ہونگے۔ دورہ سعودی عرب کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ سعودی عرب کے حکمران اور عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کئی بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے ۔ سعودی عرب میں پاکستانی عوام کو روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ باہمی منصوبوں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں