شہریوں کے 7موٹرسائیکلز، 1گاڑی، نقدی ، موبائل فونز چوری

شہریوں کے 7موٹرسائیکلز، 1گاڑی، نقدی ، موبائل فونز چوری

ڈاکوئوں نے عباس کی دکان میں گھس کر 5000روپے ، موبائل فون چھین لیا

راولپنڈی (خبر نگار) مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی 11 وارداتوں کے دوران شہریوں کو 7 موٹرسائیکلز، 1گاڑی، نقدی اور موبائل فونز و دیگر اشیا سے محروم کردیاگیا۔ تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں اقبال سے موبائل فون چھین لیا گیا،وارث خان کے علاقے میں آفتاب کی جیب سے موبائل فون نکال لیاگیا،تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے عبداللہ،جعفر،تصور،امتیاز، تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے آصف،آراے بازار کے علاقے سے عدیل ،تھانہ سول لائن کے علاقے سے ارشد کے موٹرسائیکلز ، تھانہ ریس کورس کے علاقے سے شہباز کی کار چور لے اڑے ۔ ادھر تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں 3ڈاکوئوں نے عباس خان کی مِلک شاپ میں داخل ہوکر 5000 روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں