چکلالہ کینٹ بورڈ:نجی تعلیمی اداروں کو ٹیکس نوٹسز جاری

چکلالہ کینٹ بورڈ:نجی تعلیمی اداروں کو ٹیکس نوٹسز جاری

نوٹسز پراپرٹی اور بورڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری کیے گئے، مالکان کا احتجاج

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے نجی تعلیمی اداروں کو پراپرٹی اور بورڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ،ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے والے سکولوں کو سیل اور جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بورڈ نے چکلالہ کی حدود میں قائم سو سے زائد نجی سکولوں سے کمرشل پراپرٹی ٹیکس اور بورڈ ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع کیا ہے، پہلے مرحلہ میں سکول مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سکولوں کو سیل کرنے کے علاوہ مقررہ ٹیکس کے ساتھ جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ نجی سکول مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا کے باعث پہلے ہی نجی سکول معاشی طورپر کمزور ہو چکے ہیں اب بھاری ٹیکس کے نوٹسز جاری کرنا زیادتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں