بینک آف خیبر اور پی ایچ اے خیبر پختونخوا میں ایم او یو پر دستخط

 بینک آف خیبر اور پی ایچ اے خیبر پختونخوا میں ایم او یو پر دستخط

معاہدے پر خیبر بینک کے ایم ڈی احسان اللہ احسان اور نادر خان رانا نے دستخط کئے

پشاور (دنیا رپورٹ )جلوزئی، نوشہرہ میں پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے رہائشی فلیٹوں کے لئے میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت ہاؤس فنانس کی سہولت میں توسیع کے لئے بینک آف خیبر اور پی ایچ اے خیبر پختونخوا کے مابین مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے پر بینک آف خیبر کے ایم ڈی احسان اللہ احسان اورپراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے ڈی جی نادر خان رانا نے دستخط کئے ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی ، سیکرٹری سید محمد علی شاہ اور بینک آف خیبر کے ہیڈ کنزیومر فنانس بینکنگ آصف نسیم نے بھی تقریب میں شرکت کی،سکیم کے تحت عوام کو حکومت کی طرف سے ہر فلیٹ کیلئے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی ملے گی اوروہ میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے ذریعے صرف 10فیصد ڈائون پیمنٹ کر کے 1,950,000 روپے تک کی فنانسنگ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے ، بینک انتہائی کم مارک اپ ریٹ فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا جو پہلے پانچ سال کیلئے 3 فیصد ، اگلے 5 سال کیلئے 5 فیصد اور بقیہ 10 سال کیلئے کائبر+ 2.5 فیصد ہو گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں