اراضی پر قبضہ مقدمہ، 3ملزمان کی ضمانت خارج، موقع سے فرار

اراضی پر قبضہ مقدمہ، 3ملزمان کی ضمانت خارج، موقع سے فرار

اوورسیز پاکستانی کی اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ، نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک نعیم اعجاز سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ملزمان ندیم اعجاز، نعیم اعجاز اور وسیم اعجاز موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے خارج کی، ملزمان کیخلاف اوورسیز پاکستانی نثار احمد نے 22مئی کو تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں