حکومت پٹرول و بجلی سستی ،تمباکو مہنگا کرے :ثنا اللہ گھمن

حکومت پٹرول و بجلی سستی ،تمباکو مہنگا کرے :ثنا اللہ گھمن

2017سے تمباکو پر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا گیا،عام آدمی کو ریلیف دیا جائے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2017سے تمباکو پر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا گیاجو عام انسان کی مشکلات اور بیماریوں میں اضافہ جبکہ ریونیو میں نقصان کے سوا کچھ نہیں، کیاتمباکو انسانی ضروریات زندگی سے زیادہ اہم ہے کہ اس پر ٹیکس نافذ کرنے کی بجا ئے عوام کے مفادات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ، وزیر اعظم جو ہر وقت غریب کی بات کرتے تھکتے نہیں، انھیں عوامی مسا ئل کوحل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر سوچنا ہوگا،غیرضروری چیزوں کی جگہ ضروری چیزوں کو مہنگاکرنا حکومت کا غیر سنجیدہ اقدام ہے ،عوام کی بنیادی ضروریات پٹرول و بجلی کو سستا کرتے ہوئے تمباکو کو مہنگا کرکے ریونیوحاصل کیا جا ئے ,عام آدمی کی زندگی کو آسان بنا یا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں