تمباکونوشی کا معاملہ ہرفورم پر اٹھایا جائیگا ،اراکین پارلیمان
پناہ کے وفد کی عظمیٰ ریاض، پرویز اشرف،عامرنویدجیوا،محمود شاہ اور دیگر سے ملاقاتیں
اسلام آباد، راولپنڈی ،مری (اپنے رپورٹرسے ، خصوصی نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن، نائب صدر غلام عباس ودیگرممبران پرمشتمل وفد نے اراکین پارلیمان عظمیٰ ریاض،راجہ پرویز اشرف، عامر نویدجیوا،محمود شاہ، منورہ بلوچ اورکئی دوسرے اراکین سے ملاقاتیں کیں ،جس میں پناہ نے تمباکو کے استعمال سے پیداہونے والے مہلک امراض دل،کینسر،دماغ کی کمزوری ودیگرکے جسم پررونما ہونے والے مضراثرات، معاشی بوجھ اورسالانہ سطح پرریونیو میں سامنے آنے والے نقصانات کی نشاندہی کی اورکہاکہ مصدقہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہے کہ کسی چیز پرجتناٹیکس بڑھایاجائے اتنی اس کی کھپت کم ہوجاتی ہے ،اراکین پارلیمان نے تمباکو، کومضرصحت قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اسے اسمبلی کے ہرفورم پراٹھایاجائے گا،ہم سب پناہ کی آوازبنیں گے اورپناہ کے موقف کوعام کرینگے ،دریں اثنا پناہ کے زیر انتظام ہر سال کی طرح دل کے امراض سے آگاہی اورجسم کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے 27 جون اتوار کی صبح مال روڈ مری پر سالانہ واک ہوگی واک جی پی او چوک سے شروع ہو کر کنعان پارک چوک سے ہوتی ہوئی واپس جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔