سگریٹ، تمباکو نوشی منشیات کی طرف جانیوالا دروازہ :خلیل ڈوگر

سگریٹ، تمباکو نوشی منشیات کی طرف جانیوالا دروازہ :خلیل ڈوگر

حکومت صحت کے اخراجات کم کرنے کیلئے سگریٹ پر ٹیکس بڑھائے ، شارق محمود ،سیمل مظہر

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر ) بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ سگریٹ ،تمباکو نوشی منشیات کی طرف جانے والا دروازہ ہے ،ملک میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد 29 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ 1200 بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کردیتے ہیں، سپارک ، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن اور کرومیٹک ٹرسٹ کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے مشترکہ بریفنگ سیشن کے دوران کرومیٹک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شارق محمود خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تمباکو سے جو ٹیکس حاصل کیا ہے وہ 110 بلین ہے جبکہ پیداواری نقصان اور تمباکو سے متعلق بیماری کے اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہیں، کمیونیکیشن آ فیسر سپارک سیمل مظہر نے بتایا کہ تمباکو کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگانے سے تمباکو کے استعمال اور اس کی رسائی میں کمی آئے گی ۔بلکہ نابالغوں کو بھی تمباکو سے دور رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں