ایف آئی اے نے اڈیالہ روڈپر بجلی چوری پکڑلی

ایف آئی اے نے اڈیالہ روڈپر بجلی چوری پکڑلی

سیکرٹری آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی راجا مسرور سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (خبر نگار) ایف آئی اے اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکلEGOAنے راولپنڈی میں بجلی چوری پکڑ لی، راولپنڈی میں ( آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) گلشن آباد اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر ریڈ کیا گیا جس میں ایک ٹیوب ویل غیر قانونی طریقہ سے واپڈا کی مین سپلائی لائن سے جوڑ کر بجلی چوری کی جا رہی تھی اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچا یاجا رہا تھا، چھاپہ سرکل انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹررانا شاہد حبیب نے مارا،واپڈا کی ٹیم FIAکی ٹیم کے ہمراہ رہی جس نے اپنی رپورٹ میں تقریباً اٹھائیس لاکھ روپے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ،تمام برآمد شدہ سامان کو FIAکی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزمان سیکرٹری سوسائٹی راجا مسرور جمال اویس الیکٹریشن اورMRS جاویدکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں