8موٹر سائیکل، 1گاڑی، 3رکشے اور نقدی چوری

8موٹر سائیکل، 1گاڑی، 3رکشے اور نقدی چوری

ملزمان نے شاہ نواز سے موبائل، 5ہزار روپے، کمپنی کے کارڈز چھین لئے

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کو 8موٹرسائیکلوں، گاڑی، 3رکشوں، نقدی سے محروم کر دیا گیا، سٹی سے دانش انور، رتہ سے ارشد، صادق آباد سے عاصم، کینٹ سے سلیم، نصیرآباد سے دلاور، سول لائن سے مزمل، روات سے راشد عزیز، ایئرپورٹ سے سعید کے موٹر سائیکل، وارث خان سے نعمان، صادق آباد سے چاند، رمضان کے رکشے، نیوٹاؤن سے گلزار کی گاڑی، سٹی میں شہاب کا موبائل، روات سے اکثر کی گائے، بچھڑا، رتہ سے زین العابدین، شہریار کے موبائل چوری ہو گئے۔ ریسٹریج میں شاہ نواز سے موبائل، 5ہزار روپے کمپنی کے کارڈز، صادق آباد میں بلال سے، تھانہ ٹاؤن میں عادل سے نقدی، گنجمنڈی میں مصدق سے موبائل اور 10ہزار روپے چھین لیے گئے، مقدمات درج کر لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں