تمباکو صنعت کی غیر دستاویزی شکل بڑا مسئلہ ہے ،ماہرین

تمباکو صنعت کی غیر دستاویزی شکل بڑا مسئلہ ہے ،ماہرین

غیر قانونی تجارت اور سمگل شدہ سگریٹوں کی درست معلومات نا گزیر ہیں ،ویبینار سے خطاب

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں تمباکو کی صنعت کے ضمن میں حقیقی بنیادوں پر ٹیکس پالیسیاں درست اعدادو شمار کی دستیابی کے بغیر ممکن نہیں،اعداد و شمار میں غیر قانونی تجارت اور سمگل شدہ سگریٹوں کے بارے میں درست معلومات کا ہونا نا گزیر ہے ، ان خیالات کا اظہارماہرین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام‘پاکستان میں تمباکو کی غیر قانونی اور سمگل شدہ مصنوعات، حقائق کیاہیں’ کے موضوع پر منعقدہ ویبینار کے دوران اپنی آراء پیش کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل کلیکٹر پاکستان کسٹمز ڈاکٹر کرم الٰہی نے دی یونین کے کنٹری ہیڈ خرم ہاشمی ،دی انیشیٹوکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آمنہ خان ،ایس ڈی پی آئی کے سینئر ریسرچر وسیم جنجوعہ،تجزیہ کار وسیم سلیم ، ،ایس ڈی پی آئی کے سید واصف نقوی نے تمباکو کی صنعت اور غیر قانونی تجارت کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں