پٹرول کی قیمت سو روپے سے کم رکھی جائے ،عوامی تحریک

پٹرول کی قیمت سو روپے سے کم رکھی جائے ،عوامی تحریک

ممبران پارلیمنٹ کی مراعات میں کمی ہونی چاہئے ، قاضی شفیق ، سردار صابر خان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نو منتخب صدر قاضی شفیق ،جنرل سیکرٹری سردار صابر خان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ،آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے ، انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بتائے ہوئے آئین کے آرٹیکل63,62کی شق پر عمل درآمد کر لیا جائے تو کسی مشین کی ضرورت نہیں رہتی، انہوں نے ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے اور اسے قومی خزانے پربوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں اور موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ میں کوئی فرق نہیں ہے ،جس پارلیمنٹ میں غریب عوام کی بات ہی نہ کی جائے اس کے ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ بلا جواز ہے ، انہوں نے وزراء کے سابقہ بیانات کے مطابق پٹرول قیمت کو سو روپے سے کم کرنے اور ممبران پارلیمنٹ کی مراعات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں