3گاڑیاں،دو موٹر سائیکل ،لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری

3گاڑیاں،دو موٹر سائیکل ،لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری

ملزمان موبائل فون،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی لے گئے ،مقدمات درج

اسلام آباد (خبر نگار ) مختلف علاقوں سے تین گاڑیاں،دو موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور دیگر سامان چوری کر لئے گئے ،کھنہ کے علا قے بلال ٹائون سے ظہور احمد ،کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن سے افراسیاب ، آئی نائن ون سے ریاض الحق کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ آبپارہ کے علا قے جی سیون تھری سے محمد اسامہ، سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین ون سے محمد یوسف کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،ادھر سبزی منڈی کے علا قے آئی ٹین تھری سے اشبل کامران کی کمپنی سے 25 لاکھ روپے نقدی چوری کر لی گئی ،تھانہ گولڑہ کے علا قے جی چودہ میں عثمان احمد کے گھر سے نقدی ،زیورات ،موبائل فون اور لیپ ٹاپ مالیتی دو لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن میں ساجد حسین کے کمرے سے نقدی اور موبائل فون مالیتی 70 ہزار رو پے چوری کر لئے گئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں