ورلڈ ہارٹ ڈے:پناہ کی آگاہی واک، شہریوں کی شرکت

ورلڈ ہارٹ ڈے:پناہ کی آگاہی واک، شہریوں کی شرکت

میٹھے مشروبات اور تمباکو پرٹیکس نافذکیاجائے :واک کے شرکاء کا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ورلڈ ہارٹ ڈے پرپناہ کی اسلام آباد میں دل کے امراض سے آگاہی کیلئے واک، ڈبلیو ایچ اوکے منتظم،وفاقی وزارت صحت کے نمائندگان،این ڈی او سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان،اساتذہ، طلبہ،ڈاکٹرز،وکلاء نے شرکت کی۔ واک کے مہمان خصوصی پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے منتظم Dr Palitha Gunarathna Mahipalaاورچیئرمین سویٹ ہومز خان زمرد خان تھے۔ صدر پناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی اورجنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن بھی شریک تھے۔ واک کے شرکاء کاکہناتھاکہ دل کی بیماری سے سالانہ 18.6 ملین اموات ہوتی ہیں۔ اہم وجوہات میں تمباکو نوشی،میٹھے مشروبات(ایس ایس بی) کاکثرت سے استعمال، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپا شامل ہیں۔ دل کے امراض پرقابوپانے کیلئے حکومت میٹھے مشروبات،تمباکو کو عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی پہنچ سے دوررکھنے کیلئے ان پرٹیکس نافذ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں