آزاد کشمیر میں نمایاں شخصیات کو صدارتی میڈلز دیئے گئے

آزاد کشمیر میں نمایاں شخصیات  کو صدارتی میڈلز دیئے گئے

آزاد کشمیر کے 74ویں یوم تاسیس پر قائم مقام صدر ریاست چودھری انوار الحق نے نمایاں خدمات و کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو صدارتی میڈلز دیئے

مظفرآباد( این این آئی)صدارتی میڈل حاصل کرنے والوں میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم، سابق سیکرٹری عبدالرشید ملک، محمد یوسف صراف ، پرویز رانا شہید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری(ر) خلیل احمد قریشی مرحوم ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ر) طارق مسعود اور محمد یوسف اعوان مرحوم کے نام شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں