پاکستانی جیولری نے چین میں قدم جما نا شروع کر دیئے

پاکستانی جیولری نے چین میں  قدم جما نا شروع کر دیئے

پاکستانی جیولری نے برانڈنگ اور لائیو ای کامرس کے ذریعے چین میں قدم جما نا شروع کر دیئے

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار) چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE)میں چینی صارفین نے پاکستانی قیمتی پتھروں کو بہت سراہا، وہ پاکستان سے شاندار ڈیزائن کردہ اعلیٰ درجے کے زیورات سے بہت متاثر ہوئے ہیں، 2021کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چائنا کسٹمز کے مطابق پاکستان کی چین کو خام قیمتی پتھروں کی برآمدات 2020کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.6گنا زیادہ ہیں، اس دوران چین کو ملک کی کل برآمدات 2.5بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 77فیصد سالانہ اضافہ ہوا ۔رواں سال پاکستانی قیمتی پتھروں کی چین کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو ا،رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو خام قیمتی پتھروں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے 9.6گنا زیادہ ہیں،برانڈز، ڈیزائن اور سروس کو بہتر بنا کر پاکستانی جیولری چین میں اعلیٰ ترین مارکیٹ کا ایک حصہ لینے کی کوشش کر رہی ہے ،

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں