راولپنڈی میںچار منشیات فروشوں سمیت 22ملزمان گرفتار

راولپنڈی میںچار منشیات فروشوں  سمیت 22ملزمان گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے چار منشیات فروشوں سمیت 22ملزمان گرفتار کرکے 7کلو سے زائد چرس ،10لٹر شراب اور 8پستول بر آمد کرلئے ۔

 گوجر خان پولیس نے  زاہد ، پیرودھائی پولیس نے چن وزیر، نصیر آباد پولیس نے وسیم اکرم ، سلیمان  ، فاروق ، محمد ایاز، محمد عارف، ایئر پورٹ پولیس نے عبد الرحمان ، گوجر خان پولیس نے شیرازعلی، کہوٹہ پولیس نے نثار احمد سے 10لٹر شراب برآمد کرلی ،مزید بر آں وارث خان پولیس نے محمد علی ،پیرودھائی پولیس نے 2ملزمان اکبر علی اور واجدکو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں