پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے پودوں کی مفت تقسیم
اسلام آباد(دنیارپورٹ)پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے موسم بہار 2022 کے آغاز پر اپنی پودوں کی نرسریوں سے مقامی اقسام کے پودوں کی مفت تقسیم کا آغاز کر دیا ہے ۔
پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا جنگلاتی شجرکاری کا اقدام اس وقت ملک میں نجی شعبے کا سب سے بڑا شجرکاری پروگرام ہے ۔ پی ٹی سی نے 1981 سے اب تک 14 کروڑ سے زائد درخت اور پودے لگائے اور تقسیم کئے ۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی سی کی اسلام آباد میں دو، صوابی میں ایک، جہلم میں ایک، فیصل آباد میں ایک اور لاہور میں ایک نرسری ہے ۔