کیڈٹ کالج فتح جنگ بہترین نرسری ثابت ہو گا، بریگیڈیئر ندیم رحمت

کیڈٹ کالج فتح جنگ بہترین نرسری ثابت ہو گا، بریگیڈیئر ندیم رحمت

فتح جنگ (دنیا رپورٹ ) ڈائریکٹر آئوٹ ریچ پروگرام اور آرمی میڈیا سیل بریگیڈ یئر ندیم رحمت اللہ نے کیڈٹ کالج فتح جنگ میں کیپٹن کرنل شیر خان سٹیڈیم کے کام کا افتتاح کیا۔۔۔

 افتتاح پر کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج فتح جنگ مستقبل کے فوجی افسروں کیلئے بہترین درسگاہ اور نرسری ثابت ہوگا،ازاں بعد انہوں نے کالج میں منعقدہ سائنسی نمائش ملاحظہ کی، کالج انتظامیہ اور چیئرمین بورڈ آف گورنر کی طرف سے بریگیڈیئر ندیم رحمت اللہ ، کرنل عرفان اور ان کی ٹیم کو اظہار تشکر کے طور پر سوینئرز بھی پیش کئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں