ٹو بیکو کمپنی ملازمت بارے ملک کی بہترین کمپنی میں شامل
اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو ملازمت کے حوالے سے پاکستان کی بہترین کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ، ٹاپ ایمپلائرز انسٹی ٹیوٹ نے ٹوبیکو کمپنی کو 2023 کیلئے بہترین کمپنی میں شامل کیا ہے۔
،یہ انسٹی ٹیوٹ کمپنیوں کو ان کے ہیومن ریسورس کے شعبے میں بہترین طرز عمل کے سروے میں شرکت اور نتائج کی بنیاد پر سرٹیفکیشن سے نوازتا ہے ،کمپنی کے ٹاپ تین سکور میں ڈویلپمنٹ کی کیٹیگری میں 99.43%، بہتری لانے کی کیٹیگری میں 98.33 فیصد اور ٹیم ورک کی کیٹیگری میں 96.73% رہے ہیں، انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو ڈ پلنک کے مطابق غیر معمولی اوقات لوگوں اور آرگنائزیشن میں بہترین نتائج سامنے لاتے ہیں،پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر علی اکبر نے کہا کہ یکساں مواقع پیدا کرنا، کام کا سازگار ماحول اور ادارے سے منسلک ہر فرد کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے ۔