شرح سود میں اضافہ کاروبار کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، احسن بختاوری

شرح سود میں اضافہ کاروبار کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، احسن بختاوری

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران اور بجلی، گیس و تیل کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے ،سٹیٹ بینک نے شرح سود کو مزید بڑھا کر 17فیصد کر دیا ہے۔

جو کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا ،چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہاکہ ایسے اقدامات سے کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری مزید کم ہو گی ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتی شعبے اور معیشت کو مزید مسائل سے بچانے کیلئے شرح سود میں اضافہ فوری واپس لے ،چیمبر کے نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ حکومت نے شرح سود بڑھا کر تعمیراتی صنعت کیلئے نئی مشکلات پیدا کر دی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت شرح سود کو کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں