جنسی ہراسگی میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

جنسی ہراسگی میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آبادنے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، خاتون سمیت دو ملزمان آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث تھے ،ملزمان فیس بک اور انسٹاگرام پر شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئرکر رہے تھے۔

خاتون اور محسن یار لطیف نامی ملزموں نے متعدد جعلی فیس بک اور انسٹاگرام اکائو نٹس بنا رکھے تھے ،دونوں کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال موبائل فونز کو ضبط کر لیا گیا، ایک اور کارروائی کے دوران خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم شکایت کنندہ کی بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا جو کہ برطانیہ میں مقیم ہے ، سوشل میڈیا پر متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کی گئیں،ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کو ضبط کر لئے گئے اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں