کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،مولانا اسعدمحمود

کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،مولانا اسعدمحمود

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،خصوصی نامہ نگار)یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزارت مواصلات و نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اقدامات مکمل کرلئے ، این ایچ اے کے تمام دفاتر اور موٹر ویز و قومی شاہراہوں، ٹول پلازوں پر بل بورڈز اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانا اسعدمحمود نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،انہوں نے مظلوم کشمیریوں کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور ان کی حمایت جاری رہے گی،ادھر وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،اس موقع پر اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں گے ،کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،شاہراہ دستور پر ریلی نکالی جائے گی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں