صحت عامہ کیساتھ سٹاف کے مسائل بھی حل کرینگے ، جمال ناصر

صحت عامہ کیساتھ سٹاف کے مسائل بھی حل کرینگے ،  جمال ناصر

اسلام آباد ،راولپنڈی ( خصوصی وقائع نگار ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ الائیڈ ہاسپیٹلز،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ہولی فیملی ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔

آرآئی سی کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر نے حکم دیا ہے کہ کارڈیالوجی میں مریضوں کو 24گھنٹے اینجیو گرافی اور اینجیو پلاسٹی کی سہولت کویقینی بنایا جائے ،انہوں نے ہولی فیملی ہسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے مسئلے کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ پیرا میڈکس اور لیڈی ہیلتھ سپرائزرز کے الاؤنس کو 25فیصد بڑھایا جا رہا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف کی ترقی اور ٹریننگ کے معاملات سے بھی آگاہی حاصل کی اور یقین دلایا کہ صحت عامہ کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے سٹاف کے مسائل کو بھی حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں