27ملزم گرفتار، 3200سے زائد پتنگیں، ڈوریں برآمد

27ملزم گرفتار، 3200سے  زائد پتنگیں، ڈوریں برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 27ملزمان گرفتار، 3200سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمات درج، راول ڈویژن پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرکے 62پتنگیں برآمد کیں۔

 پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 19ملزمان سے 800سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، صدر ڈویژن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2300سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں