نئی بننے تک 3رکنی ایڈہاک نرسنگ کونسل کی منظوری

 نئی بننے تک 3رکنی ایڈہاک نرسنگ کونسل کی منظوری

اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) وزارت قومی صحت نے ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت نئی کونسل کے قیام تک ایڈہاک پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل تشکیل دے دی ہے۔

 وفاقی وزیر قومی صحت کی منظوری کے بعد وزارت نے ایڈہاک نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل کے قیام کے احکامات جاری کردیئے ، وزارت نے نرسنگ کے متعلق امور چلانے کیلئے پمز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں تین رکنی ایڈہاک کونسل قائم کر نے کے احکامات جا ری کئے ہیں، ایڈہاک کونسل کے دیگر ممبران میں جوائنٹ سیکرٹری وازارت قومی صحت اور پرنسل سکول آف نرسنگ ارم یعقوب شامل ہیں، ایڈہاک نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نئی کونسل کی تشکیل تک نرسنگ سے متعلق انتظامی و مالی امور انجام دے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں