زرمبادلہ کی صورتحال تشویشناک ، تاجر پریشان ہیں، احسن بختاوری

زرمبادلہ کی صورتحال تشویشناک ، تاجر  پریشان ہیں، احسن بختاوری

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر، جو جنوری 2022 کے آخر میں 16 ارب ڈالر سے زائد تھے۔

 جنوری 2023کے اختتام تک کم ہو کر صرف 3.09 ارب ڈالر تک آ گئے ہیں جو بہت تشویشناک صورتحال ہے ، یہ بحران جاری رہا تو پاکستان کے صنعتی شعبے کی پیداواری سرگرمیاں رک جائیں گی اور بے روزگاری کا ایک نیا سیلاب آئے گا،چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ کاروباری اداروں اور صنعتوں کو اگر مزید توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو اس سے تجارتی و صنعتی سرگرمیاں مزید کم ہوں گی،چیمبر کے نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرے تا کہ کاروبار اور عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں