کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائینگی،اے ڈ ی سی

کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائینگی،اے ڈ ی سی

جہلم(نمائندہ دنیا)ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی و تحصیل سطح پر یکجہتی سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

 اس حوالے سے ضلعی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی قیادت میں ڈی سی آفس تا وائے کراس تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں تمام محکموں کے سربراہان و ملازمین سمیت سول سوسائٹی، انجمن تاجران، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ، تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، میڈیا کے نمائندوں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں،خواتین، شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد اسی طرح چلتی رہے گی، کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں