’’پاکستانی عوام کشمیرپرکوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرینگے ‘‘

’’پاکستانی عوام کشمیرپرکوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرینگے ‘‘

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرانتظام لیاقت باغ چوک میں حرمت قرآن و یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی عمر عبدالرحمان جنجوعہ، ملک زین اعوان، ملک فاروق اعوان صدر تنظیم اعوان راولپنڈی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سرنڈر کر کے بھارت سے تعلقات بڑھانے کو پاکستانی عوام کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے، بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور حریت کانفرنس کے رہنماؤں و کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت اور صبر واستقامت کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، پاکستان کی ماضی کی حکومتوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب بھی ایسی ہی صورت حال دکھائی دیتی ہے، پاکستان کے عوام کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کرینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں