وفاقی دارالحکومت میں انسداد تمباکو نوشی بورڈز لگانے کی مہم شروع

 وفاقی دارالحکومت میں انسداد تمباکو نوشی بورڈز لگانے کی مہم شروع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت قومی صحت، اسلام آباد انتظامیہ اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں انسداد تمباکو نوشی بورڈز لگانے کی مہم شروع کردی۔۔۔

اکبر نیازی ہسپتال، ضلعی انتظامیہ، وزارت صحت کی انسداد تمباکو نوشی مہم میں معاونت کرے گا، ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اوراسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد انتظامیہ، وزارت صحت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل اور اسلام آباد ٹریفک اتھارٹی کے تعاون سے مختلف بس/وین اڈوں پرسگریٹ نوشی سے منع کرنے کے بورڈزلگائے گا ،اس سلسلے میں گزشتہ روز کراچی کمپنی جی نائن بس اڈا پر تقریب ہوئی جہاں اکبر نیازی ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسرخان نیازی اورسیکرٹری اسلام آباد ٹریفک اتھارٹی اسما ثنا اللہ نے تمباکو کنٹرول کا بورڈ لگا کر مہم کا افتتاح کیا،ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹرغلام مجتبیٰ عباسی، ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹرعریج نیازی، پراجیکٹ ڈائریکٹراسلام آباد ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرخورشید احمد کے علاوہ ٹوبیکو کنٹرول سیل کے حکام بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں