غفلت ولاپرواہی، پولیس حراست سے خطرناک ملزم فرار

غفلت ولاپرواہی، پولیس حراست سے خطرناک ملزم فرار

اسلام آباد(خبر نگار) پولیس کی حراست سے خطرناک ملزم فرار ہو گیا، تھانہ مارگلہ پولیس کو انسپکٹر طاہر نے بتایاکہ پولیس حفاظتی گارڈ انچارج انسپکٹر جہانگیر احمد ، بیل انچارج الیاس اے ایس آئی کی ڈیوٹی ہمراہ سول حوالات آمدہ اڈیالہ جیل راولپنڈی تھی۔۔۔

 کہ بوقت قریب 50 / 9 بجے دن الیاس اے ایس آئی کے ہمراہ 4 لیڈی ملزمان سمیت 30 ملزمان تھے ۔گاڑی بخشی خانہ ایف ایٹ پہنچی تو گاڑی سے ملزمان کو نیچے بخشی خانہ اتارا گیا تو گنتی پر کل 29 ملزمان اترے ،ایک ملزم نعمان موجود نہ تھا، پوچھ گچھ پر معلوم ہوا ہے کہ گارڈ پر مامور الیاس اے ایس آئی کی غفلت لا پرواہی سے ملزم فرار ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں