پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمہ جہت ہیں ،آمنہ خان

 پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمہ جہت ہیں ،آمنہ خان

اسلام آباد(دنیارپورٹ)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سنٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے تعاون سے پاکستان ایران سفارتی تعلقات کے 76سال پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

 سفیر سہیل محمود، ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس ایس آئی، ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ آمنہ خان، پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی،رحیم حیات قریشی اوردیگر مقررین شامل تھے ۔ تقریب میں ایرانی نوادرات کی نمائش بھی کی گئی ۔آمنہ خان نے اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات ہمہ جہت ہیں اور دونوں ممالک کے مفادات وسیع پیمانے پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں - بشمول افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی رابطوں کے تناظر میں چین کے ساتھ تعلقات۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں