تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانیں مسمار، 6ٹرک سامان ضبط

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر سی ڈی اے نے تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جسکا آغاز لہتراڑ روڈ ترامڑی چوک سے پنجگراں تک کیا گیا۔
اس دوران درجنوں شیڈ ریت بجری کے اڈے اور درجنوں دکانیں گرا کر 2 کلو میٹر تک کی روڈ کو تجاوزات سے صاف کیا گیا، جی ٹی روڈ ترنول پر موٹروے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے غیر قانونی بس اڈے درجنوں کنٹینرز کے اڈے ،متعدد دکانیں اور کمرے گرا کر سامان ضبط کر لیا گیا، آپریشن میں 11کمرے ،53اضافی شیڈ، 2بلاک فیکٹری 35 فروٹ سبزی کے سٹال،19سائن بورڈ گرا کر 6 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔