نجات کا راستہ نظام مصطفیؐ، دیانتدار قیادت:میاں اسلم

نجات کا راستہ نظام مصطفیؐ، دیانتدار قیادت:میاں اسلم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا نجات کا واحد راستہ نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور دیانتدار قیادت ہے ۔

اسلام آباد میں جب بھی بلدیاتی یا قومی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، گزشتہ سال کے اہداف کا بڑا حصہ حا صل کر لیا گیا ، آئندہ سال کی حکمت عملی اور منصوبہ عمل کے مطابق تنظیمی اور سیاسی طور پرسب سے بڑی جماعت بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔میا ں اسلم نے کہا سود اور قرضوں کی معیشت نے ملک کو کنگال ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، تبدیلی کا نعرہ تباہی لایا اور باقی کسر پی ڈی ایم کی حکومت کی نااہلی وغلامانہ پالیسیوں نے پوری کردی ۔ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں