خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکی دینے پر مقدمہ درج

خاتون کو ہراساں کرنے اور  دھمکی دینے پر مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکی دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ ویمن پولیس کو عظمیٰ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا۔۔۔

 کہ اپنے آبائی گھر صرافہ بازار کرایہ لینے گئی، گھر میں موجود تھی کہ محمد ایوب بغیر اجازت سیڑھیاں چڑھ کر ہمارے گھر کے اندر زبردستی داخل ہوا اور ہمارے رہائشی کمروں میں گھسنے کی کوشش کی اور کہا کہ میں تمہارا منہ توڑ دوں گا، میراگریبان پکڑنے کی کوشش کی، مجھے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں