مری میں آوارہ کتو ں کی تلفی مہم فوری شروع کی جائے ،عوامی حلقے

 مری میں آوارہ کتو ں کی تلفی مہم  فوری شروع کی جائے ،عوامی حلقے

مری( نمائندہ دنیا) مری اورگردونواح میں آوارہ کتے لوگوں خصوصاً سکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔

 گلی محلوں، بازاروں، سیاحتی مراکز مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،لوئر بازار، صدیق چوک، کارٹ روڈسمیت دیگر تمام علاقوں میں یہ کتے گھومتے نظرآتے ہیں،کئی لوگوں کوزخمی اورپالتو جانوروں کو ہلاک کرچکے ہیں ،کاروباری اور عوامی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتو ں کو تلف کرنے کی مہم فوری شروع کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں