شہریوں کے 67لاکھ روپے جنریٹر خوردبرد، مقدمات درج

شہریوں کے 67لاکھ روپے  جنریٹر خوردبرد، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) شہریوں کی رقوم اور جنریٹر خوردبرد کرنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 تھانہ روات پولیس کو محمد عاقب نے بتایا کہ محمد عباس نے 60لاکھ روپے خوردبرد کر لئے، تھانہ وارث خان کی حدود سے راجہ ساجد کا جنریٹر صابر نے خورد برد کر لیا، نیوٹائون کی حدود سے زوہیب کے 7لاکھ روپے عاصم عمر، عمر حیات نے خوردبرد کر لئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں