منافع کا لالچ دے کر ستر لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی

 منافع کا لالچ دے کر ستر لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی

اسلام آباد ( خبر نگار ) رمنا پولیس نے شہریوں کو بہتر منافع کا لالچ دے کر ستر لاکھ روپے سے زائد رقم اینٹھنے والے نوسر باز کے خلاف تین مقدمات درج کر لئے۔

 تھانہ رمنا میں عائشہ نوید نے مقدمہ درج کروایاکہ ایک کمپنی کے مالک عبداللہ قریشی نے کاروبار میں وسعت وفروغ کیلئے دھوکا دہی کرتے ہوئے اس سے 45لاکھ روپے ہتھیا لئے ،رمنا میں ہی شاہ واصف اور وقار عمادی نے الگ الگ مقدمات درج کروائے کہ عبداللہ قریشی نے کاروبار اور منافع کی ترغیب دے کربالترتیب بیس لاکھ آٹھ ہزارروپے اور پانچ لاکھ روپے بطور امانت لئے اور رقم ہڑپ کرلی ، ان مقدمات میں ملزم عبداللہ قریشی نے اپنے دفترمیں مدعیان کو کمپنی کے لیٹر پیڈ پر بیان بھی لکھ کر دئیے ، معاہدے بھی کئے اور دعویٰ کیاکہ وہ تین تین ماہ میں رقم لوٹا دے گا ، مدعیان کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا کاروبار جعلی اور فرضی تھا اور ا ب ملزم رقم دینے سے انکاری ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں