کسی کو امن وامان میں خلل نہیں ڈالنے دینگے ،آئی جی

اسلام آباد (خبر نگار) آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، ایف سی اور پاکستان رینجرز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ لا اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے ۔