گائوں کے مکینوں کو دھمکیاں دینے والے شہری اور اسکے 4بیٹوں کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کے نواحی علاقے کینگریاں تلہاڑ کا راستہ بند کرنے اور گاؤں کے مکینوں کو دھمکیاں دینے پر۔۔۔
پولیس نے شہری اور اسکے چار بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کوہسار کو ساقت نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں 12فٹ روڈ راستہ سے 30سال سے اہل علاقہ مستفید ہورہے ،گاؤں کے ایک مکین عبدالعزیز نے سڑک کے درمیان میں کھدائی کرکے راستہ بند کردیا، ملزم اور اسکے بیٹے دھمکیاں دے رہے ہیں۔