وزیرصحت کااٹک میں اسفندیارہسپتال،آٹاپوائنٹ کادورہ

وزیرصحت کااٹک میں اسفندیارہسپتال،آٹاپوائنٹ کادورہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں فری آٹا پوائنٹ کااچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیرنے فری آٹاسیل پوائنٹ کاتفصیلی دورہ کیا۔متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایاگیاکہ فری آٹا سیل پوائنٹ پر مستحق افراد کو مفت آٹا فراہم کیاجارہاہے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے وہاں پر موجود لوگوں سے بات چیت کی اور مفت آٹا تقسیم کے متعلق ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں نگران صوبائی وزیر صحت نے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں