تاجکستان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

تاجکستان کیلئے نامزد پاکستانی  سفیر کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )تاجکستان کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔۔۔

اس موقع پر چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے میں سفارتخانہ تعاون کرے ، سعید سرور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے ، رضوان چھینہ، شیخ محمد اعجاز، امیر حمزہ، محمد شبیر، خالد چودھری، منیزہ ماجد اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں