انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت مکئی اور سویا بین کی بوائی مکمل

 انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت مکئی اور سویا بین کی بوائی مکمل

اسلام آ باد(دنیا رپورٹ ) پاکستان میں مکئی اور سویا بین کی پٹی کی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت موسم بہار کی بوائی مکمل کر لی گئی۔۔۔

 یہ چین کی طرف سے ایک اعلیٰ پیداوار دینے والا حل ہے اور پاکستان کے مقامی حالات کے مطابق نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کی طرف سے بہتر بنایا گیا ہے ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹرکراپنگ ( این آر سی آئی ) کے مطابق اس سیزن میں اس ٹیکنالوجی کے تحت ملک بھر میں زیر کاشت کل رقبہ 1,100 ایکڑ سے زائد ہے ،گوادر پرو کے مطابق چینی مکئی سویا بین کی پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو 2018 میں پاکستان میں ڈاکٹر محمد علی رضا نے متعارف کرایا تھا، ڈاکٹر محمد علی رضا نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس سال ہم نے تین صوبوں یعنی پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں مظاہروں کا اہتمام کیا ہے ، این آر سی آئی کی طرف سے منعقد کئے گئے مظاہروں کی کل تعداد 71 ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں